جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

روس کا خطرہ، برطانیہ کا جنگی تیاری کا اعلان، 91 ارب ڈالرز کے اخراجات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ نے روسی خطرے کے پیش نظر جنگی تیاری کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں 91 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات متوقع ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ برطانیہ 6 نئی ہتھیارساز فیکٹریوں پر 2 ارب ڈالرز خرچ کرےگا، برطانیہ 12 نئی حملہ آور آبدوزیں تیار کرےگا، ایک آبدوز 18ماہ میں تیارہوگی، برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کا ماننا ہے کہ روس کا خطرہ سرد جنگ کے بعد سب سے شدید ہے۔

انہی خطرات کا مقابلہ کرنےلیے اب برطانیہ نے جنگی صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹریٹیجک ڈیفنس ریویو میں جوہری ہتھیار، آبدوزیں اور ہتھیاروں کی فیکٹریاں شامل ہیں۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ آبدوز منصوبہ معاہدے کے تحت امریکا اور آسٹریلیا کےساتھ مل کر مکمل کیا جائیگا، برطانوی جوہری وارہیڈ پروگرام پر 20 ارب ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

نئے ایف35 فائٹرجیٹ اور 6 جنریشن کے جنگی طیارے خریدنے کی تیاری بھی ان اقدامات میں شامل ہے، ڈیجیٹل جنگی سسٹم کیلئے 1.35 ارب ڈالرز کا ٹارگٹنگ ویب سافٹ ویئر تیار کیا جائیگا۔

ٹیکنالوجی، ڈرونز اور اے آئی کے ذریعے حملے کرنے کی صلاحیت 10 گنا بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، برطانوی فوج کی تعداد میں بڑا اضافہ نہیں ہوگا، بجٹ کی صورت میں کچھ اضافہ ممکن ہے۔

آئندہ 10 سالوں میں دفاعی اخراجات 67.6 ارب پاؤنڈز تک پہنچائے جائیں گے، برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی بجٹ 2027 تک جی ڈی پی کا 2.5 فیصد کیا جائےگا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تمام نیٹو رکن ممالک کو جی ڈی پی کا 5 فیصد دفاع پر خرچ کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔

برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ڈنکی کے ذریعے آمد کا سلسلہ جاری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں