جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

برطانیہ نے انتہاپسند اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ نے انتہاپسند اسرائیلی آباد کاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انتہاپسند اسرائیلی آباد کاروں کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے اور اسرائیل کو آبادکاروں کے تشدد کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

یورپی یونین کی چیف ارسلا وان ڈر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں کے ذمہ دار "انتہا پسند” اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کی حمایت کی ہے۔

- Advertisement -

یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ میں مغربی کنارے میں حملوں میں ملوث افراد کو سزا دینے کے حق میں ہوں ان کا احتساب ہونا چاہیے اس تشدد کا حماس کے خلاف لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے روکنا چاہیے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے پیر کے روز کہا تھا کہ بلاک "مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں کے تشدد سے گھبرا گیا ہے اور اسرائیلی حکومت کے یروشلم میں مزید 1,700 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں