ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

برطانیہ نے اہم حکومتی شخصیت کا دورہ منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور روس میں بڑھتے تعلقات پر برطانیہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معیدیوسف کا دورہ برطانیہ منسوخ ہو گیا ہے انہوں نے رواں ہفتے برطانیہ کا دورہ کرنا تھا۔

مشیرقومی سلامتی کو برطانوی حکومت نے دورےکی دعوت دی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ روس کے بعد برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ روس کے بدلے میں امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر50.4ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔

24فروری کو وزیراعظم عمران خان اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان کریملن میں سربراہی ملاقات ہوئی۔

سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر مشاورت کی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں