بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

برطانیہ میں ٹماٹر کی شدید قلت کی بڑی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں اس وقت ٹماٹر کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ اس بار فصل کی کٹائی میں خلل ہے اور اسی سبب مارکیٹ میں سپلائی متاثرہوئی۔

جنوبی یورپ اور شمالی افریقہ جیسے خطوں میں گرم موسم نے فصل کی پیداوار کو کافی حد تک متاثر کیا جس کے بعد سرد موسم میں پڑنے والی نمو کا اثر بھی فصل کی کٹائی پر ہوا۔

اس حوالے سے برٹش ریٹیل کنسورشیم کے عہدیدار اینڈریو اوپی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسمی حالات نے ٹماٹر سمیت کچھ پھلوں اور سبزیوں کی کٹائی میں خلل ڈالا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ تاہم سپر مارکیٹیں سپلائی چین کے مسائل کو سنبھالنے میں ماہر ہیں اور کسانوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ صارفین تازہ پیداوار تک رسائی حاصل کرسکیں۔

گزشتہ سال روس یوکرین جنگ کی وجہ سے برطانیہ کے کریانہ فروشوں کو سپلائی چین میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کرسمس کے موقع پر ان کی دستیابی میں کافی بہتری آگئی تھی۔

سردیوں کے موسم میں برطانیہ عام طور پر کھیرے اور ٹماٹر جیسی تقریباً 90 فیصد فصلیں درآمد کرتا ہے لیکن گرمیوں کے ایام میں تقریباً خود کفیل ہوجاتا ہے، موسم سرما کے دوران برطانیہ خاص طور پر مراکش اور اسپین کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں