پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

برٹش ایئرویز کا برطانیہ سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی ، پروازکی آمدپرہلی پروازلاہورپہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے برطانیہ سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کاآغازکردیا، برٹش ایئرویزکی پہلی پروازنےہیتھروایئرپورٹ سےلاہور کیلئےاڑان بھری اور پروازبی اے 259 لندن سے 214 مسافروں کو لے کر لاہورپہنچی۔

پروازکی آمدپرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی سجاوٹ کی گئی تھی، سی اے اے کے ایئرپور ٹ منیجر اور دیگرافسران مسافروں کےاستقبال کیلئےموجود تھے۔

برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا، برٹش ایئرویز کی پرواز دو سوسے زائد مسافر لے کر لندن جائے گی۔

مزید پڑھیں : برٹش ائیرویز کو لاہور کیلئے آپریشن کی اجازت مل گئی

یاد رہے برٹش ایئرویز کو لاہورکے لیے ہفتہ وار4پروازوں کی اجازت دی گئی اور 4 پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کی گئی ہیں، یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے دوبارہ برطانیہ کیلئے آپریشن شروع کرے گی۔

خیال رہے برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔

برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا ، جہاں سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم کا بھی معائنہ کیا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں