جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف 5 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز 5 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف آج سے پاکستان کا5روزہ دورہ کریں گے، یہ دورہ پاکستان،برطانیہ کےدفاعی معاہدے کے تحت ہو رہا ہے۔

برطانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران جنرل سر پیٹرک سینڈرز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےملاقات کریں گے اور دفاعی امور سے متعلق دیگر ملاقاتوں اورسرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے۔

برٹش ہائی کمیشن کے مطابق دورے کے دوران ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے دفاعی تعاون پر بھی غور ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں