تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف پیٹرک نکولس یارڈلے نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اس دوران نہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

برطانوی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

علاوہ ازیں برطانوی چیف پیٹرک نکولس یارڈلے نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور جنرل شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔

Comments

- Advertisement -