ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

برطانوی عدالت نے سابق پاکستانی اوپنر ناصر جمشید کو ریلیف دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پاکستانی اوپنر ناصر جمشید کو رہائی کے بعد برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید کو آٹھ روز بعد رہا کیا جائے گا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالتی قانون کے تحت انہیں رہائی کے بعد برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 7 فروری کو سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ناصر جمشید کو 17 ماہ، یوسف انور کو ساڑھے تین سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی، تینوں مجرمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گہا تھا۔

کراؤن کورٹ میں ٹرائل کے دوران ناصر جمشید نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا اعتراف بھی کیا تھا، انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ساتھی کرکٹرز کو بھی میں نے میچ فکسنگ کرنے پر اکسایا تھا۔

خیال رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی کی جانب سے پہلے ہی ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں