اسلام آباد : برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پاکستان پہنچ گئیں، ناز شاہ نے سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ کمپین بھی شروع کر رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ سیلاب متاثرین کی مددکرنےپاکستان پہنچ گئیں ، نازشاہ فلاحی تنظیم اسلامک ریلیف یوکےکی ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچی ہیں۔
ناز شاہ کا کہنا تھا کہ آمد کا مقصد سیلاب متاثرین کی مدد اور ہنگامی صورتحال میں آگاہی دینا ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پرتشویش کااظہار کیا جبکہ ناز شاہ نے سوشل میڈیا پر متاثرین کی مدد کیلئے فنڈ ریزنگ کمپین بھی شروع کر رکھی ہے۔
دوعی جانب برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے برطانوی وزیرخارجہ کوخط لکھا ، جس میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سےمتعلق آگاہ کیا۔
افضل خان نے برطانوی وزیرخارجہ سے پاکستان کی صورتحال پر خاموشی پرجواب مانگ لیا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مصائب میں ڈوباہواہے، سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر اور 1000 سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
افضل خان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے10بلین ڈالرکانقصان ہوچکاہے، یہ انسانی،موسمیاتی ہنگامی صورتحال برطانیہ کی امداد،توجہ کی منتظرہے، برطانوی وزیر خارجہ اس ہنگامی صورتحال میں کہیں دکھائی نہیں دے رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی امدادکااعلان کیاہے، یہ رقم موجودہ نقصان کےلیےناکافی ہے، کیا برطانوی وزیرخارجہ بتائیں گی اس حوالے سے کیالائحہ عمل طے کیا ہے؟