تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اللہ اكبر کا نعرہ استعمال کرنے پر برطانوی پولیس کی معذرت

لندن: برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں ایک تجارتی مرکز کے اندر دہشت گرد حملے سے نمٹنے کی مشق کے دوران ” الله اكبر” کا نعرہ استعمال کرنے پر معذرت کرلی ہے، پولیس حکام نے واضح طور پر اسلام اور دہشت گردی کے درمیان ربط پیدا کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی ٹی وی چینلوں پر نشر ہونے والی تربیتی وڈیو میں چہرے پر ماسک پہنے کالے کپڑوں میں ملبوس شخص کو چار مرتبہ ” الله اكبر” کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک تجارتی مرکز پر دھاوا بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کے بعد ایک چھوٹا سے دھماکا ہوتا ہے اور وہ شخص زمین پر گر جاتا ہے۔

gettyimages-529969484

مانچسٹر پولیس کے کمشنر گیری شیون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "سوچ بچار کے بعد ہم اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ ایک خودکش حملے سے متعلق تربیت سے قبل مذہبی وابستگی کے ایک ایسے جملے کا استعمال کسی طور مناسب نہ تھا جو اس مشق کو واضح طور پر اسلام سے جوڑ دے”۔

شیون نے واضح کیا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب 6 گھنٹوں تک جاری رہنے والی مشق "داعش کے انداز پر ایک تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے خودکش حملے کی نقل تھی، تاہم پولیس نے اہانت کا اقرار کر لیا اور اس پر اپنی معذرت پیش کر رہی ہے”۔

3500

برطانوی پولیس کی جانب سے یہ معذرت مشق کے نشر ہونے پر متعدد حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔ پولیس کی مشق میں 800 افراد نے شرکت کی تھی۔

برطانوی پولیس نے باور کرایا کہ ملک کے شمال میں واقع اس بڑے شہر کو کسی مقررہ خطرے کا سامنا نہیں ہے اور اس مشق کا فیصلہ داعش تنظیم کی جانب سے نومبر میں پیرس میں کیے جانے والے حملوں کے بعد کیا گیا تھا جن میں 130 افراد ہلاک کر دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اگست 2014 سے برطانیہ میں انتباہ کی سطح "خطرناک” قرار دی گئی ہے جو انتباہ کے پیمانے کے 5 درجوں میں چوتھی سطح ہے۔

Comments

- Advertisement -