تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

برطانوی خاتون بلند پہاڑ‌ سے گر کر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، ڈاکٹرز حیران

لندن : پہاڑ سے 60 فٹ نیچے پتھر پر گرنے والی برطانوی خاتون حیران کن طور پر زندہ بچ گئی، ڈاکٹروں نے خاتون کے بچنے اور جلد صحتیابی کو معجزہ قراردے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ریاست انگلینڈ کی جنوب مغربی کاؤنٹی کارنوال کی رہائشی 37 سالہ خاتون ریبیکا کروفورڈ کے پہاڑ سے گرنے کا واقعہ گزشتہ برس جون میں پیش آیا تھا، جس میں وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھیں۔

کروفورڈ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کارنوال کاؤنٹی میں لامورنا کوو کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ اچانک ان کا پاؤں پھسلا اور وہ پہاڑ سے 60 فٹ نیچے پتھر پر جاگریں جہاں کوئی امداد کےلیے بھی نہیں پہنچ سکتا تھا۔

حادثہ رونما ہوتے ہی اہل خانہ نے 999 پر کال کرکے ریسکیو اہلکاروں کو مطلع کیا، جس کے چند لمحے بعد ہی ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر ایمبولینس کے ذریعے جائے حادثہ پر پہنچے اور کروفورڈ کو ریسکیو کیا۔

خوفناک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باجود ریبیکا زندہ بچنے میں کامیاب رہی، متاثرہ خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں ریبیکا کی زندگی کو ایک معجزہ قرار دیا تھا۔

ریبیکا نے خوفناک حادثے سے متعلق برطانوی میڈیا کو بتایا کہ میں نیچے گری تو میرا سر پتھر کے کنارے سے ٹکرایا، سر ٹکرانے کی آواز بہت تیز تھی اور مجھے شدید درد بھی ہورہا تھا اور میں اپنی بہن کی چیخ و پکار بھی سن سکتی تھی لیکن میرے جسم میں بلکل ہلچل نہیں تھی۔

ریبیکا کی بہن نے بتایا کہ وہ بلکل ایک فلمی منظر کی طرح تھا کہ آپ اپنی بہن کے ہمراہ جارہے ہوں اور اچانک سے آپ کی بہن نیچے گر جائے اور ایک پتھر سے ٹکراکے اچھلے، میں اپنی بہن کو گرتا دیکھ کر چیخی ‘او میرے خدا میری بہن مرگئی’۔

انہوں نے کہا کہ شکر گزار ہیں کوسٹ گارڈ ایئرلفٹ ایمبولینس اور ریسکیو اہلکاروں کے جنہوں نے ریبیکا کو اسپتال پہنچایا، جہاں اس کے سر کا ایکسرے (سی ٹی اسکین) نکالا گیا۔

ڈاکٹر نے سی ٹی اسکین دیکھنے کے بعد بتایا کہ ریبیکا کے سر میں چوٹ لگی ہے مگر خوش قسمتی سے خون نہیں نکلا، ان کی ریڑھ کی چھ ہڈیوں میں بھی فریکچر ہوا مگر انہیں سرجری کی ضرورت نہیں پڑی اور پانچ روز بعد ڈاکٹروں نے ریبیکا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔

Comments

- Advertisement -