اشتہار

جنوبی افریقی ٹیم پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم پہلی بار آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں پروٹیز نے انگلش ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، تزمین برٹس نے 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ لورا ولوارڈٹ نے 53 اسکور کئے۔

- Advertisement -

انگلینڈ ویمنز کی جانب سے سوفی ایکلسٹون نے تین جبکہ لارین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں انگلش ٹیم 158 رنز بناکر ہمت ہار گئی، انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سیکیوربرنٹ نے 40 رنز بنائے جوکہ ٹیم کی جیت کے لئے ناکافی تھے، ڈینی وائٹ 34 کپتان ہیڈرنائٹ نے 31 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایابونگاکھاکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، شبنم اسماعیل نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں