پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

براڈ شیٹ‌ کیس، 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے پر چیئرمین نیب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجی امور نے برطانیہ کی نجی فرم براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے ادائیگی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے برطانوی نجی فرم براڈشیٹ کو450 کروڑروپےکی ادائیگی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 18 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

خارجہ امور کمیٹی نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو  طلبی کا نوٹس ارسال کیا اور ہدایت کی کہ وہ 18 جنوری کو اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کہیں تو ایون فیلڈ کی تحقیقات کریں گے: چیف براڈ شیٹ کمپنی

ذرائع کے مطابق نظام آف حیدرآبادکیس میں 35ملین پاؤنڈکا دعویٰ بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔

کمیٹی نے سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون کو قانونی امورپربریفنگ دینےکے لیے طلب کیا اور حکومتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سمیت کیسز کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

خارجہ امور کمیٹی نے ماہرین کی قانونی رائے بھی طلب کی ہے جس کے بعد کمیٹی وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق میں پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ بھی لےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں