اشتہار

براڈشیٹ انکوائری کیس میں بڑی اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف آئی اے نے براڈشیٹ انکوائری کیس سابق چیرمین نیب نوید احسن اور لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ انکوائری کیس میں بڑی اہم پیش رفت سامنے آئی ، ایف آئی اے نے سابق چیرمین نیب نوید احسن کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، دونوں سابق نیب افسران کو پہلے بھی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔

- Advertisement -

دونوں افراد کو 11اکتوبر اور 12اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم دونوں افسران اب تک شامل انکوائری ہونے سے گریزاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عظمت سعید نے براڈ شیٹ کیس کی انکوائری کی تھی، کمشن کی سفارشات کی روشنی میں براڈشیٹ معاملے میں مبینہ غفلت اور کرپشن کے حوالے سے انکوائری کر رہا ہے۔

ایف آئی اے نے پیش نہ ہونے پر دونوں سابق نیب افسران کیخلاف آئندہ کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں