اشتہار

ریڈیو پاکستان پشاور کا دروازہ توڑنے والوں کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور پولیس لائن میں ہونے والے اجلاس میں فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد ریڈیو پاکستان کا مرکزی داخلی دروازہ توڑنے والوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ فوجی املاک، شہدا یادگاروں سمیت کئی عوامی سرکاری عمارات کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

شرپسندوں نے اس دوران پشاور میں ریڈیو پاکستان کی پانچ منزلہ عمارت کو بھی نذر آتش کیا۔ تاہم ریڈیو پاکستان کا مرکزی داخلی دروازہ توڑنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

- Advertisement -

پشاور میں 9 اور 10 مئی کو پُرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتاریوں کے حوالے سے پولیس لائن میں اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے اب تک حاصل فوٹیجز کا جائزہ لیا جس میں ریڈیو پاکستان کا گیٹ توڑنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیجزمیں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا ڈیٹا مکمل کیا جا رہا ہے اور سرکل ڈی ایس پیز کو شناخت شدہ ڈیٹا گرفتاریوں کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان پر حملے اور عمارت کو جلائے جانے کے بعد نشریات دو دن تک معطل رہنے کے بعد بحال کر دیا گیا تھا۔

کور کمانڈر پشاور سمیت لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات سمیت سول سوسائٹی اور اسکول کے بچوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں