تازہ ترین

کروم صارفین کیلئے گوگل کی ایک اور سہولت متعارف

دنیا میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے کروم صارفین کی سہولت کے لئے نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانا ہے۔

گوگل ویب سائٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے گوگل نے کروم میں رئیل ٹائم سیکیورٹی کا اضافہ کیا ہے تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ رکھا جا سکے

یہ فیچر اب کروم میں سیف براؤزنگ کے اسٹینڈرڈ موڈ پر دستیاب ہے جسے بائی ڈیفالٹ براؤزر میں ان ایبل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سال قبل گوگل کروم کا سیف براؤزنگ فیچر خودکار طریقے سے ممکنہ غیر محفوظ یو آر ایل یا ویب لنکس کو ایک ایسی فہرست میں شامل کررہا ہے جو آپ کی ڈیوائس میں محفوظ ہوتی ہے۔

ہوتا یہ ہے کہ جب صارف کسی ویب سائٹ پر جاتا ہے تو گوگل کی جانب سے فہرست میں اس یو آر ایل کو چیک کیا جاتا ہے اور پھر وارننگ جاری کی جاتی ہے۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ گوگل کی جانب سے اس ڈیٹا کو ہر 30 سے 60 منٹ میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، جس سے متعدد غیر محفوظ ویب سائٹس بھی کُھل جاتی ہیں۔

اس کی روک تھام کے لیے رئیل ٹائم پروٹیکشن فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ غیر محفوظ ویب لنکس کو تیزی سے پکڑا جا سکے اور صارفین کے ڈیٹا کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

گوگل کا دعویٰ ہے کہ کروم ویب براؤزنگ کا نیا ورژن رئیل ٹائم میں ویب سائٹس کو چیک کرتا ہے اور اگر وہ یو آر ایل ڈیٹابیس میں نہ ملے تو یو آر ایل کا انکرپٹڈ ورژن سینڈ کیا جاتا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے ساتھ ساتھ آئی او ایس ڈیوائسز پر متعارف کرا دیا گیا ہے اور جلد اینڈرائیڈ صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔

 

Comments

- Advertisement -