جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی میں بی آر ٹی سسٹم کے ٹرانسپورٹ منصوبے ناکامی سے دوچار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بی آر ٹی سسٹم کے ٹرانسپورٹ منصوبے ناکامی سے دوچار ہیں گرین لائن اور اورنج لائن ادھورے ہونے کے سبب سفید ہاتھی بن گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بی آر ٹی سسٹم کے ٹرانسپورٹ منصوبے ناکامی سے دوچار ہیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن منصوبے ادھورے ہونے کے سبب سفید ہاتھی بن گئے ہیں۔

گرین لائن بس سروس کا ادھورا منصوبہ جس کا افتتاح گزشتہ سال 25 دسمبر کے موقع پر ہوا تھا اور یہ سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

گرین لائن حکام کے مطابق اس بس سروس میں یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اب بھی اس میں یومیہ اوسطاً 50 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس سروس کو ایک سال میں 70 کروڑ روپے کی سبسڈی ملی ہے۔

کراچی میں 3 ماہ قبل اورنج لائن بس سروس بھی شروع کی گئی تھی۔ یہ بس سروس اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک چلائی جاتی ہے لیکن یہ بھی عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اورنج لائن بس سروس میں یومیہ 25 ہزار افراد کے سفر کرنے کی گنجائش ہے لیکن اس میں بھی روز اوسطاً 5 ہزار مسافر ہی سفر کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن کا دوسرا مرحلہ ایک سال کی تاخیر کے باوجود شروع نہ کیا جاسکا اور ایک سال کے دوران اس کے دوسرے مرحلے کی لاگت میں ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جب کہ 3.8 کلومیٹر اورنج لائن بس سروس کو بھی اب تک گرین لائن چینل سے نہیں جوڑا جا سکا ہے۔

Comments

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں