منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سفاک باپ نے اپنے دو بچوں کو قتل کرکے نالے میں بہا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اردن میں سفاکیت اور ظلم کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، سفاک باپ نے بیوی کو ذہنی اذیت دینے کیلئے  اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کرکے نالے میں پھینک دیا۔

دارالحکومت عمان کے علاقے الزرقا گورنریٹ میں برساتی نالے میں بہائے جانے والے بچوں کی عمریں5 سال اور دوسرے بچے کی 8ماہ ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سفاک باپ نے بیوی سے بدلہ لینے اور اسے ذہنی اذیت پہنچانے کے لیے اپنے دو بچوں پانچ سالہ "غلا” اور 8 ماہ کے "محمد” کو انتہائی ظالمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

- Advertisement -

بچوں کی ماں شوہر سے جھگڑے کے بعد تھانے میں اس کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔

مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھی اور ان میں سے ایک کے ساتھ اس کا جھگڑا ہوگیا تھا جو جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔

سفاک باپ نے اپنی بیوی سے بدلہ لینے کیلیے اپنے ہی بچوں کا قتل کر ڈالا، باپ اپنے دو ننھے بچوں کو اتوار کی صبح ساتھ لے گیا اور انہیں برساتی نالے میں پھینک دیا اور واردات کے بعد مقامی تھانے جاکر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گرفتاری دے دی۔

علاوہ ازیں پنجاب کے شہر وزیر آباد میں سفاک باپ نے پیسے مانگنے پر بیٹی کو قتل کردیا، پولیس کا بتانا ہے کہ وزیر آباد کے نواحی علاقے گکھڑ میں باپ نے ڈنڈے سے تشدد کرکے بیٹی کو قتل کیا، ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں