تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام دینے والا بھارتی فوجی لاپتہ ہوگیا

نئی دہلی : سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں اپنی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا بھارتی فوجی لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی تیج بہادرکی اہلیہ نے سوشل میڈیا پیغام میں شوہر کے غائب ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اہلیہ شرمیلا کا کہنا ہے کہ جب سے ویڈیو منظر عام پر آئی، تیج بہادر سے رابطہ نہیں ہوا، ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کے تیج بہادر کہاں اور کس حالت میں ہے۔

اہلیہ نے کہا کہ ہمیں انصاف ملنا چاہیے ، روٹی کی مانگ غلط تو نہیں۔

اس سے قبل بی ایس ایف اپنے سپاہی کو ایک’’عادی مجرم‘‘ قرار دیا تھا ، تیج بہادر کا 2010 میں کورٹ مارشل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوجی تیج بہادر نے بھی ویڈیو میں اپنے غائب ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

bsf

بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کے اہلکار تیج بہادر یادیو نے فوج کا بھانڈا پھوڑا تھا، جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کرا تھا، تیج بہادر کا کہنا تھا کہ کئی بار جوانوں کو بھوکے پیٹ ہی سونا پڑتا ہے جبکہ ناشتے میں ایک جلا ہوا پراٹھا اور ایک کپ چائے ملتی ہے ، بھارتی فوجی ناشتے میں نہ مکھن، جام اور نہ کچھ ہوتا ہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوجی نے ویڈیو جاری کرکے اپنی فوج کو بے نقاب کردیا


اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس ویڈیو کے بعد میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا لیکن میں اپنے ہم وطنوں کو اپنی اور اپنے ساتھیوں کی بری حالت کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -