پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

’’اجو بھائی ٹچ نہیں کرنا ببل میں نہیں ہے یہ‘‘ رضوان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز محمد رضوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں رضوان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’اجو بھائی ٹچ نہیں کرنا ببل میں نہیں ہے یہ‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران میچ گراؤنڈ میں بلی آئی تو اظہر علی اسے بھگانے کے لیے گئے تھے، محمد رضوان نے انہیں مزاحیہ انداز میں یہ جملے کہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں محمد رضوان کی کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے اور مشورے دینے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

محمد رضوان کو ساتھی کھلاڑیوں سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’بوائز پیٹ میں گرمی رکھ کے ، دماغ میں ٹھنڈک رکھ کے۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد رضوان کے اس جملے کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں انہیں مذکورہ جملے کہتے صاف سنُا جاسکتا ہے۔

پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہاں رضوان آخر میں سب کُول ہی تھا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں