پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی بی کالونی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، عمارت پاس کی دوسری بلڈنگ کے سہارے ٹھہر گئی ہے جس سے دوسری عمارت کے گرنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی سبزی منڈی کے قریب تین منزلہ عمارت نے اپنی بنیادیں چھوڑ دیں، اور جھک کر پڑوسی عمارت کے سہارے ٹھہر گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رہائشی عمارت کا ابھی ایک حصہ منہدم ہوا ہے، تاہم برابر کی بلڈنگ کو بھی اس سے نقصان پہنچا ہے، اور کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پی آ ئی بی گوشت گلی کے قریب بنیادیں چھوڑنے والی رہائشی عمارت میں امدادی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جب کہ متعدد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بالائی منزلوں سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے، جب کہ نیچے والی منزل میں 2 لڑکیوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے، طراف کی عمارتیں اور دکانیں بھی خالی کرا لی گئی ہیں۔ واقعے میں چند افراد زخمی ہوئے تھے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس، رینجرز اور امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

 

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں