اشتہار

عمارت غلط سمت میں جاگری، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کثیر المنزلہ عمارتوں کو جدید طریقہ کار کے تحت زمین بوس کیا جاتا ہے مگر کھبی کبھار ناقص حکمت گلے پڑجاتی ہے، وائرل ویڈیو میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔

کثیر المنزلہ عمارتیں بنانا نہایت مہارت کا کام ہے جس میں کئی ماہ اور بہت زیادہ سرمایہ خرچ ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات مختلف وجوہات کی بنا پر ان بڑے ڈھانچے کو گرانا پڑتا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں ان میں ناقص میٹریل، کمزور تہہ خانے، عمارت میں مسلسل ٹوٹ پھوٹ شامل ہے۔

ان عمارتوں کو سائنسی بنیادوں کے تحت بم سے اڑانے، جدید مشینری سے گرانے اور عام روایتی طریقہ کار سے بھی گرایا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں ایک بڑی عمارت کو منہدم ہوتے دکھایا گیا ہے، لیکن غلط منصوبہ بندی کے باعث عمارت عمودی طور پر نیچے آنے کے بجائے ایک جانب گرتی دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند لوگ جو اس عمل کو دیکھ رہے تھے انہیں جان کے لالے پڑجاتے ہیں اور وہ بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں تھوڑی سے دیر بھی ان کے لئے سانحے کا سبب بن سکتی تھی۔

غلط سمت میں گرنے کے باعث عمارت کا ملبہ اور ہر سو پھیل جاتا ہے جبکہ عمارت کے گردوغبار کے باعث کئی منٹوں تک جائے حادثے پر سوائے دھول اور مٹی کے کچھ نظر نہیں آتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں