اشتہار

گائے کا کمسن بچے پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک خطرناک گائے نے کمسن بچے پر حملہ آور ہو کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اس دل دہلا دینے والے منظر کی سی سی ٹی وی فٹیج گردش کر رہی ہے جس میں گائے کو بچے پر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

4 سالہ معصوم بچہ گلی میں اکیلا کھڑا تھا کہ سامنے سے کالے رنگ کی گائے نے اسے دیکھتے ہی روند ڈالا۔ گائے نے بچے کو ٹکر مار گرایا اور پھر اس پر بیٹھنے لگی۔

- Advertisement -

دو افراد نے موقع پر پہنچ کر بچے کی جان بچا لی اور اسے فوری اسپتال منتقل کیا۔ سوشل میڈیا صارفین بچے کو گلی میں اکیلا چھوڑنے پر والدین پر تنقید کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں