ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بمراہ کپل دیو سے بھی بہتر، نمبر ون ٹیسٹ بولر بننے والی پہلے بھارتی کرکٹر!

اشتہار

حیرت انگیز

جسپریت بمراہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں پہلے فاسٹ بولر بن گئے جنھوں نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ اسپاٹ پر قبضہ جمالیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں بھارت کے جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف اپنی حالیہ پرفارمنس کے باعث نمبر ون بولر کی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انھوں نے ہم وطن لیجنڈ کرکٹر کپل دیو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو 1979 سے 1980 کے درمیان آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر براجمان رہے تھے۔ ان کے علاوہ ظہیر خان نے بھی 2010 میں ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

- Advertisement -

انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں رائٹ ہینڈ فاسٹ بولر نے عمدہ بولنگ کی اور انگلینڈ کے بیٹرز کو پریشان کیے رکھا۔

وشاکاپٹنم ٹیسٹ میں بمراہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 9 انگلش بیٹرز کو پویلین بھیجا تھا اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ اس کارکردگی کے بعد وہ پہلے بھارتی پیسر بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ٹیسٹ کے نمبرون بولر بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بمراہ کے بعد ریکنگنگ میں جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے اور بھارت کے روی چندرن ایشون تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بولرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولر موجود نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں