جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’بس اب زور نہیں لگ رہا‘ بمراہ نے اوور کروانے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے روہت شرما کو اوور کروانے سے انکار کردیا۔

میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، 340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

- Advertisement -

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز  میں 24.4 اوورز کروائے جبکہ میچ میں انہوں نے 53.2 اوور کیے جو ان کی ایک ٹیسٹ میچ میں کروائے گئے اوورز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

تاہم چوتھے روز آسٹریلیا کی 91 رنز پر 6 وکٹیں گر گئی تھیں اور بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں اس دوران کپتان روہت شرما نے ان سے کہا کہ ایک اوور اور کروادو جس پر بمراہ نے کہا کہ ’بس ابھی، نہیں لگ رہا ہے زور۔‘

            جسپریت بمراہ کی اوور کروانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں