جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد جسپریت بمراہ کی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران جسپریت بمراہ فاسٹ بولر کمر کی انجری کا شکار ہوئے اور گزشتہ دنوں چیمپئنز ٹرافی 2025 سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ کی وائٹ بال سیریز سے باہر ہونے کے باوجود بمراہ کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا بعدازاں بی سی سی آئی نے بتایا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور اس لیے انہیں میگا ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جسپریت بمراہ کی جگہ ہرشیت رانا کو شامل کیا ہے۔

اب فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جسپریت بمراہ نے تصویر شیئر کی جس میں جم میں مرر سیلفی لے رہے ہیں، اور انہوں نے لکھا کہ ’ری بلڈنگ۔‘

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جسپریت بمراہ 15 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی قرار پائے تھے اور انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاری قرار دیا گیا تھا۔

جسپریت بمراہ کو آئی سی سی ایوارڈز 2024 میں ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں