تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پُر تعیش زندگی گزارنے والا دنیا کا واحد خرگوش

طیارے کے فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے انسان تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن ‘کوکو’ دنیا کا واحد خرگوش ہے جو جہاز کے فرسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں سفر کرتا اور بوٹائی لگاتا ہے۔

سونے کا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہونے والی کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی، یہ کہاوت ان بچوں کےلیے دی جاتی ہے جو بہت امیر کبیر گھرانوں میں پیدا ہوتے ہیں لیکن یہاں تو ایک خرگوش بھی منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہے جو طیارے کے فرسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں سفر کرتا ہے۔

جی ہاں ‘کوکو’ خرگوش ایک پُر تعیش زندگی گزارتا ہے جس کا تجربہ ہم صرف خوابوں ہی کرسکتے ہیں لیکن ‘کوکو’ اور اس کی پُرتعیش زندگی کی مالک ٹاکاکو اوگوا ہے جو اپنے پالتو خرگوش سے بہت محبت کرتی ہے اور ہرجگہ اسے اپنے ساتھ لاتی لیجاتی ہے اور ہر وقت کوکو کو بو ٹائی لگائے رکھتی ہے جو اس کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا دیتا ہے۔

کوکو نے حالیہ دنوں امریکی شہر سان فرانسسکو سے جاپان کا 11 گھنٹے کا طویل سفر امریکی ایئرلائن میں طے کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘کوکو’ کو علیحدہ سیٹ اور کشن دیا گیا جبکہ کھانے کے ساتھ ایک گلاس میں مشروب بھی پیش کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کوکو کا ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے جس پر کوکو کے لاکھوں چاہنے والے ہیں جس کا ایک نمونہ طیارے کی ایئرہوسٹس نے دیا جنہوں نے 11 گھنٹے کے سفر کے دوران کوکو سے ملاقات کرنے کےلیے باری باری اپنی ڈیوٹی تبدیل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کوکو کا پہلا سفر نہیں تھا بلکہ کوکو اس سے قبل بھی اپنی 32 سالہ مالکن کے ہمراہ جاپان سے کیلیفورنیا کا سفر کرچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -