تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ایک سال کے دوران کتنی اشیا مہنگی اور سستی ہوئیں؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مالی سال 2020-2021 کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ڈیزل، سی این جی اور ایل پی جی کی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جولائی 2020 سے تیس جون 2021 کے سالانہ اعداد و شمارجاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں مہنگائی کی شرح 8.90 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2020کے مقابلے جون2021میں مہنگائی کی شرح9.70فیصد رہی، مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مسٹرڈ آئل 32، ویجی ٹیبل تیل 23 فیصد، مصالحہ جات 23.27 فیصد، کھانا پکانے کا تیل 21.83 جبکہ چینی کی قیمت 21.54 فیصد بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران سرخ مرچ 90.81 فیصد، آڑو 46، انڈے 43.75، ادرک 35 فیصد، آم 35 فیصد، گندم 31، چینی 23، چکن 21 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران مونگ کی دال 20.17 فیصد، آلو 16، پھل 12.75 اور پیاز کی قیمتوں میں 5.07 فیصد کمی ہوئی جبکہ  ڈیزل 6.05 فیصد، سی این جی 3.38 اور ایل پی جی گیس 1.22 فیصد سستی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -