بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

رمضان کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مجموعی طورپر کمی ہوئی۔

ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتےمیں مجموعی طورپرمہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی اور متعدداشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: چینی کی قیمت میں‌ 2 روپے فی کلو کمی، مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

رپورٹ کے مطابق بعض اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی، 13 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ  26اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران  ٹماٹر، پیاز، انڈے، لہسن، چینی کے علاقہ ڈیزل، پٹرول اور ایل پی جی گیس وغیرہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چینی اور دس کلو آٹے کے تھیلے کے ریٹ بھی کم ہوئے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں