تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چینی کی قیمت میں‌ 2 روپے فی کلو کمی، مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسلام آباد: ادارۂ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شماری جاری کردیے ، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں دو روپے کمی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.60 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح18.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں27 روپےسے زائدکا اضافہ ہوا جبکہ  آلوکی قیمت 3 روپے87 پیسےاضافے کے بعد 43 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اسی طرح ٹماٹرکی قیمت 3 روپے 33 پیسے اضافےسے48 روپےفی کلو تک پہنچ گئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق دودھ،گھی، مٹن، خوردنی تیل، دہی اور کیلے بھی مہنگےہوئے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 90پیسے کی کمی ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لہسن، انڈے، آٹا، دال ماش، دال مسور اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -