جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مہنگائی کی شرح‌ میں‌ کمی، سرکاری ادارے نے رپورٹ‌ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ادارۂ شماریات نے مہنگائی کےاعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایاگیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کو ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ موصول ہوئی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.19 فیصد کمی ہوئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 8 روپے  اور انڈےفی درجن 2 روپے  13پیسے۔  5لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل 5 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا۔

اسی طرح آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانےکی لکڑی،مصالحہ جات،گڑاور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں زندہ مرغی 16روپے95 پیسےسستی ہوئی جبکہ پیاز، لہسن، تازہ دودھ، دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں