اشتہار

آٹے کی قیمت میں44 روپے اضافہ،23 اشیاء مزید مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

محکمہ ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے گئے، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 44 روپے 19 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت1618روپے 80پیسے ہوگئی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں انڈے 7روپے 79 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 40 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا۔

لہسن3 روپے 9 پیسے فی کلو،دال مسور 2 روپے 6 پیسے فی کلومہنگا جبکہ دال ماش2 روپے، دال چنا 59 پیسے فی کلو مہنگی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز، دہی، بیف ،چکن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں صرف7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو4روپے85پیسے، ٹماٹر4روپے15پیسے فی کلو سستے اور اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 19 روپے 65 پیسے سستا ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں