جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

موٹر سائیکل بچانے کی کوشش میں بس اُلٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مہاراشٹر کے لاتوڑ-ناندیڑ ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ رونما ہوا، تیز رفتار بس موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور اُلٹ گئی۔ حادثے میں 36 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے بس اُلٹنے کے بعد مسافر چیخ و پکار کرنے لگے اور کئی لوگ بس کے اندر ہی پھنس گئے۔

مقامی افراد اور پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ بس کی رفتار زیادہ تھی اورموٹر سائیکل سامنے آنے پر اچانک بریک لگانے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا، تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ڈرائیور کی غلطی تھی یا سڑک کی خراب حالت کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

اس سے قبل ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے اکسارے انقرہ موٹر وے پر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔

جائیداد کا لالچ، درندہ صفت بیٹے نے ماں کو مار ڈالا

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں