تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بلغاریہ بس حادثے کیوں پیش آیا؟ حکام نے خوفناک وجہ بیان کردی

صوفیا: دو روز قبل یورپی ملک بلغاریہ کی ایک ہائی وے پر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے، تاہم اب حکام نے حادثے کی خوفناک وجہ بیان کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلغاریہ میں جلنے والی بس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ بس کے خفیہ ٹینک میں 30 ہزار پٹاخے اور ایک ٹن تیل شمالی مقدونیہ اسمگل کیا جارہا تھا۔

حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ بس کے سامنے حصے میں لگی ، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر غیر قانونی ٹینک بھی آگے کی جانب  تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر بس کو حادثہ، 12 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئل میں آگ لگنے کے باعث پٹاخے پھٹ گئے، جس سے مسافروں کو بس سے اترنے کی مہلت نہیں ملی اور بیشتر مسافر زندہ جل گئے، ان مسافروں کی شناخت ناقابل تھی جس کے باعث ان کا فرانزک تجزیہ کیا گیا۔

دلخراش حادثے میں 12 بچوں سمیت 45 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جھلسنے والے 7 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا تھا، جنہوں نے بعد ازاں پولیس کو بیان دیا کہ آگ لگنے کا منظر کسی خوفناک فلم کی طرح محسوس ہوا، ہر طرف چیخ وپکار تھی، بچے جل رہے تھے مگر انہیں بچانے والا کوئی نہ تھا۔

تاہم آگ لگنے میں مبینہ طور پر اسمگل شدہ تیل اور پٹاخوں کے کردار کی ابھی تک حکام کی طرف سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -