اشتہار

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں بس ہوسٹس سے اسلحے کے زور پر زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں اسلحے کے زور پر بس ہوسٹس کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثرہ ہوسٹس کی عمر 18 سال ہے جس سے بس کے گارڈ نے اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کی۔ افسوسناک واقعہ تھانہ دانیوال کی حدود میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال کے باہر متاثرہ لڑکی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

- Advertisement -

متاثرہ لڑکی کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے جو نجی بس کمپنی میں ہوسٹس ہے۔ پولیس نے گارڈ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے جس نے بس کو لاک کر کے ہوسٹس سے زیادتی کی۔

پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات

صوبے میں جنسی زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور حکام ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہے۔

گزشتہ ماہ 10 جنوی کو فیصل آباد میں دسوہہ کے علاقے تھانہ روش والا میں چھ ڈاکوؤں نے دو بہنوں سمیت چار خواتین سے جنسی زیادتی کا واقعہ رپورٹ کیا گیا۔

28 اور 29 دسمبر 2022 کی درمیانی شب چھ ڈاکو رات 9 بجے زمیندار بابر علی کے ڈیرے میں گھسے اور لوٹ مار کی، اس کے بعد ملزمان نے ملازمین کو باندھ کر چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس واقعے پر پردہ ڈالنے کے لیے متاثرہ خواتین پر دباؤ ڈالتی رہی۔ پہلے صرف ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کیا تاہم یکم جنوری کو ڈکیتی کی دفعہ خارج کر کے خواتین سے زیادتی کی دفعہ شامل کی۔

مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا تھا کہ دو متاثرہ خواتین کا میڈیکو لیگل نہیں کیا جا رہا، ہم نے سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک ملزم کو بھی پکڑوایا، پولیس نے زیرِ حراست ملزم سے کوئی تفتیش نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں