پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

شاہ نورانی کے زائرین کی بس کو حادثہ، تین جاں بحق سترہ زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ساکران کےقریب زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق اورسترہ زخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس کراچی سے شاہ نورانی جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے بلوچستان کی زیارت گاہ شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس ساکران کے قریب تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سترہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے جاں بحق اورزخمیوں کاتعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

حادثے میں زخمی پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کردیاگیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں