تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں جاگری، 55 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانا میں 80 سے زائد ہندو یاتریوں کو لے جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق ہلاک و زخمیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار زیادہ تھی جس کے باعث ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانا حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے یاتریوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تلنگانا کے وزیراعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ کے لیے 5 لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں خستہ حال سڑکوں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں اور ڈرائیونگ کے دوران غفلت برتنے کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -