اشتہار

‏”دبئی جانے والے” بشریٰ انصاری کے گانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے گیت "دبئی جانے والے کہتی ہے گھر والی” کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا پرانا گیت ‘تجھ کو قسم ہے میری نہ آنا ہاتھ خالی، دبئی ‏جانے والے کہتی ہے گھر والی’ شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی آواز میں گیت گا کر سنایا اور مداحوں سے سوال کیا کہ کچھ یاد آیا کتنے سال پہلے یہ گیت گایا تھا اور سب کو ‏بہت پسند آیا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے بہت پرانے تعلقات ہیں ہم سب کی اچھی اچھی یادیں ہیں اور بہت سے پاکستانیوں کا ‏روزگار وہاں سے جڑا ہوا ہے۔‎ ‎

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ’آج مجھے یاد آیا تو سوچا کہ آپ کے ساتھ مل کر یادوں کو تازہ کیا جائے‘۔

بشریٰ انصاری کا یہ گیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

خیال رہے کہ 1978 سے 1984 تک پاکستان ٹیلی ویژن پر آن ائیر ہونے والے مشہور ڈرامے ’ففٹی ففٹی‘ کیلئے یہ گیت بشریٰ ‏انصاری نے گایا تھا جبکہ یہ ڈرامہ اپنے وقت کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ ہے، اس ڈرامے کو انور مقصود نے لکھا اور اس کے ہدایتکار شعیب منصور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں