پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ارشد وارثی کا ’سرکٹ‘ کے کردار سے متعلق حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار ارشد وارثی نے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے کردار ’سرکٹ‘ سے متعلق حیران کُن انکشاف کر دیا۔

فلم ’تیرے میرے سپنے‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ارشد وارثی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں مذکورہ کردار ’کھجلی‘ تھا جسے بعد میں ’سرکٹ‘ کا نام دیا گیا۔

ارشد وارثی نے بتایا کہ ’کھجلی‘ نام سنتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بندہ صرف کھجاتا ہی ہوگا اور اس سے زیادہ کیا کرے گا؟ لہٰذا میں نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی سے کہا کہ کردار کا نام تبدیل کریں۔

- Advertisement -

انٹرویو میں بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ ان کی ہدایت پر فلم کے متعدد سینز تبدیل یا پھر ان میں بہتری لائی گئی، سنجے لیلا بھنسالی نے میری بات سنی اور بہتری لائے۔

انہوں نے کہا کہ سنجے سر نے فلم میں مجھے چاقو اٹھانے کی اجازت دی جس کے بعد میں نے کہا کہ اس کردار کیلیے سیاہ رنگ کا سوٹ ٹھیک رہے گا، کردار کے پیچھے بہت محنت کی۔

ارشد وارثی حال ہی میں بڑی اسکرین پر فلم ’بچن پانڈے‘ کے ذریعے نطر آئے جہاں انہوں نے اکشے کمار، کریتی سینن اور جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

2003 میں راج کمار ہیرانی نے ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے نام سے کامیڈی فلم بنائی تھی جس میں مرکزی کردار کیلیے سنجے دت اور ارشد وارثی کو کاسٹ کی گیا تھا۔

بعد ازاں، 2006 میں اسی کاسٹ کے ساتھ فلم ’لگے رہو منا بھائی‘ ریلیز کی گئی تھی جس میں بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فرنچائز کی دونوں اقساط مداحوں کو اس قدر پسند آئیں کہ تیسری قسط کا مطالبہ کیا گیا اور اب بھی لوگ اس کے منتظر ہیں۔ راج کمار ہیرانی نے حال میں دیے گئے انٹرویو میں اس متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ فرنچائز کی پچھلی دو فلمیں اتنی اچھی بن گئیں کہ اب تیسری کیلیے مشکلات درپیش ہیں، دراصل اس کیلیے میرے پاس 5 پانچ نامکمل اسکرپٹ ہیں جو ابھی تک پڑی ہوئی ہیں۔

فلم ہدایت کار کا کہنا تھا کہ اگر میں پچھلی دو فلموں کے معیار پر نہیں پہنچ سکا تو تیسری فلم نہیں بناؤں گا، میری ایک کہانی ہے جو بنائی جا سکتی ہے لیکن کچھ کہانیاں پرانی ہو جاتی ہیں اس لیے وقت ہی بتائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اکثر سنجے دت سے بات چیت ہوتی رہتی ہے وہ کہتا ہے تیسری قسط آنی چاہیے، ’ڈنکی‘ سے فارغ ہوا ہوں تو اب اسکرپٹ پر وقت دوں گا، دل تو میرا بھی کرتا ہے کہ ایک اور منا بھائی بنانی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں