تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

بشریٰ انصاری کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں جھولا جھولتے ہوئے بچپن کی یادیں تازہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری کو شلوار سوٹ میں جھولا جھولتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ اس دوران گانا ’جھولا ڈالو ری‘ بھی گنگناتے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، مداح ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری نے اپنی سُریلی آواز میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا مشہور گیت ’جا جا وے تینوں دل دیتا‘ گنگنا کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری بڑی ہی خوبصورتی سے میڈم نور جہاں کا گیت گنگنا رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’وہ میڈم نور جہاں کو بہت زیادہ یاد کررہی ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -