تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

بشریٰ انصاری نے کورونا سے متاثرہ بہن کے نام جذباتی پیغام شیئر کردیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وینٹی لیٹر پر موجود اپنی بہن سنبل شاہد کے لکیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بہن و اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ لی گئی یادگار تصویر شیئر کی، واضح رہے کہ سنبل شاہد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں گزشتہ دنوں انہیں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری بہن سنبل شاہد جلدی سے اٹھ جاؤ، ہم تمہارے لیے بہت پریشان ہیں۔‘

بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ’خدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔‘

بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر فنکاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ سنبل شاہد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔

سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لکیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

قبل ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -