اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابقچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کےذریعےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوگھرکےکھانےکی اجازت نہیں دی گئی، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے، شوہرکو جیل مینوئل کےمطابق وہ سہولت میسر نہیں جس کےوہ حق دار ہیں، استدعا ہے کہ جیل میں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آرٹیکل9 اور14 کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔