اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ایک لاکھ روپے کا جرمانہ: بشریٰ بی بی لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں کہا کہ جرمانے کا حکم غیر قانونی اور حقائق کے برعکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ درخواست دائر کردی، لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

اپیل میں چیف سیکرٹری پنجاب، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ عدالت نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف درخواست پر ایک لاکھ روپےجرمانےکاحکم دیا، عدالت نےبشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ کیا۔

اپیل میں کہنا تھا کہ جرمانے کا حکم غیر قانونی اور حقائق کےبرعکس ہے، سنگل بینچ نے قرار دیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پرایک لاکھ روپےجرمانہ کیاجاتاہے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی کہ 20 اپریل کے سنگل بینچ کے جرمانہ کرنے کے فیصلےکو کالعدم قرار دیا جائے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں