پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ : بشریٰ بی بی کا وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر پولیس کیجانب سے زمان ‏پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے، لارجر بینچ کا فیصلہ موجودہ عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

مراسلے میں کہنا تھا کہ پہلے بھی ‏عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے آپریشن کیا گیا، اگر زمان پارک میں آپریشن کیا گیا تو ‏اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ نے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل پر جرمانہ عائد کردیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اطلاعات ہیں عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں