بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بزنس کمیونٹی درست ٹیکس نہیں دے رہی، چیئرمین ایف بی آر

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی درست ٹیکس نہیں دے رہی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ملک میں سیلز ٹیکس زیادہ ہے لیکن فوری کمی ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ملازمین کی تنخواہیں پرکشش کر دی گئیں اور ادارے میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

قبل ازیں صدرلاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ابوذر شاد نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس دینےکو تیار ہے مگر ایف بی آر کا نظام بہت پیچیدہ ہے سب سےزیادہ ٹیکس تاجربرادری دیتی ہےمگر حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ محدود ٹیکس پئیرز پر مزید بوجھ ڈالنےکی بجائے نئے ٹیکس پیئرز کو نیٹ میں لایا جائے فارماسیوٹیکل امپورٹس پر بھاری ٹیکسز سےمصنوعات مہنگی ہوتی ہیں جب کہ سیلز اور انکم ٹیکس کے آڈٹ ایک ساتھ نہیں ہونے چاہئیں ریفنڈ جاری نہ ہوں تو انڈسٹری چلانا مشکل ہو جاتی ہے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ریفنڈ جاری کئے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں