جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

حکومت ساڑھے 4 ارب روپے یومیہ قرضہ لے رہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نون لیگ کی موجودہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً چارارب ساٹھ کروڑ روپے کا قرضہ لے رہی ہے ۔

اقتدارمیں آنے کے بعد سےملک کےبین الاقوامی قرضوں میں نو ارب ڈالرزاوراندرونی قرضوں میں تین ہزارارب روپےکااضافہ ہوچکاہے۔ موجودہ حکومت کا کام ہی نرالا ہے۔

بجٹ خسارہ پورا کرنے اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کیلئے قرضے پر قرضہ لئے جارہی ہے۔ نون لیگ کے ڈھائی سالہ دور میں مقامی قرضوں میں تین ہزار چھ سو ستائیس ارب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ بین الاقوامی قرضوں میں بھی نو ارب انیس کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے ساڑھے چار ارب ڈالرز اور عالمی بانڈز مارکیٹ سے ساڑھے تین ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔

وفاقی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مجموعی اندرونی قرضوں کی مالیت نو ہزار پانچ سو بیس ارب روپے تھی جو رواں مالی سال اگست تک بڑھ کرتیرہ ہزار ایک سو سینتالیس ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

اس طرح یہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر چار ارب ساٹھ کروڑ روپے کا قرضہ لے رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں