اسلام آباد : قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا آج آخری دن ہے، اب تک 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
کل 9 فروری کو امیدواروں کی لسٹ جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 13 فروری کومکمل ہوگا ، جس کے بعد 22 فروری کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔
کراچی میں قومی اسمبلی کی9نشستوں پر ضمنی الیکشن شیڈول ہیں ، 2 روز کے دوران ابھی تک 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے ہے، پی ٹی آئی کےسابق ارکان قومی اسمبلی اپنےہی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار ،مصطفی کمال و دیگر آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
خیال رہے ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔