اشتہار

کراچی کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے کراچی کی 4 مخصوص نشستوں کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کی 4 مخصوص نشستوں پر انتخابات 8 جون کو ہوں گے۔ ٹاؤن میونسپل کمیٹی اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر پر انتخابات ہوں گے۔

امیدواروں سے کاغذات نامزدگی یکم اور 2جون کو وصول کیےجائیں گے جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3جون کو ہو گی۔

- Advertisement -

سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کونسل کا انتخاب 15جون کو ہو گا۔ امیدوار 9 سے10جون تک کاغذات جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 11جون کو ریٹرننگ افسران کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے جب کہ 14جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائےگی اور 16جون کو آر اونتائج کا اعلان کریں گے جس کے بعد 19جون کو کامیاب امیدوارحلف لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں