تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی ضمنی الیکشن، ایک اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی الیکشن میں جے یو آئی امیدوار بھی ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر 21 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی (ف) نے بھی ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات یہاں دیکھیں

ایم کیو ایم کا وفد جن میں ایم پی اے خواجہ اظہار اور این اے 245 سے امیدوار معید انور جے یو آئی ف کے امیدوار امین اللہ کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے یو آئی نے اپنے امیدوار امین اللہ کی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ حلقے پر ایم کیو ایم کے معید انور کی حمایت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی اس حلقے سے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی دستبرداری کا اعلان کرچکی ہے۔

این اے 245 پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے محمود مولوی امیدوار ہیں۔

Comments

- Advertisement -