تازہ ترین

سی 17 گلوب! جس نے افغانستان سے شہریوں کے انخلاء میں مرکزی کردار ادا کیا

کابل : بوئنگ کمپنی کا سی 17 گلوب ماسٹر تھری طیارہ افغان شہریوں کے افغان دارالحکومت سے نکلنے میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 اگست کو جیسے ہی طالبان نے کابل میں گھسنا شروع کیا، افغان شہریوں نے اپنی جانیں بچانے کےلیے ملک سے فرار شروع کردیا تھا۔

افغان شہریوں کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ کا رخ کیا اور امریکی شہریوں کو لےجانے والے جہاز سی 17 گلوب ماسٹر تھری طیارے کے ذریعے کابل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

اس روز سی 17 گلوب طیارے نے 823 افغان شہریوں کو شہر سے نکالا، جو اس طیارے کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ بوئنگ کمپنی نے 1980 میں بنانا شروع کیا تھا اور پہلی مرتبہ اس نے 1990 میں اڑان بھری تھی۔

چار انجنوں پر مشتمل اس طیارے کی ساخت ایسی ہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کی افواج اس طیارے کو فوجی اہداف کےلیے استعمال کرتیں ہیں۔

سی 17 گلوب طیارے میں 77 ہزار 519 کلو وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے، اسی لیے اس میں بکتر بند گاڑیاں سمیت جدید ایم 1 ابرام ٹینک بھی باآسانی آسکتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جہاز کی لمبائی 174 فٹ جب کہ پروں کا پھیلاؤ تقریباً 170 فٹ ہے۔

واضح رہے کہ اب تک تقریباً 17 ہزار افراد کو کابل سے نکالا گیا ہے جس میں 2500 امریکی شہری بھی شامل ہیں جب کہ 20 ہزار افراد اب بھی کابل ایئرپورٹ پر افغانستان سے نکلنے کے منتظر ہیں۔

Comments

- Advertisement -